ترکیہ کے تعاون سے روس اور امریکا کے درمیان 24 قیدیوں کا تبادلہ

سرد جنگ کے بعد امریکا اور روس کے درمیان قیدیوں کا بڑا تبادلہ ہوا ہے۔

ترکیہ کے تعاون سے روس اور امریکا کے درمیان 24 قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔ روس نے قیدیوں کے تبادلے میں سابق امریکی میرین پال وہیلن اور امریکی اخبار کے صحافی ایون گریشکووچ کو بھی رہا کر دیا۔

تبادلے میں مغربی ممالک میں قید روس کے 8 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے، جبکہ روس سے رہا کیے گئے قیدیوں میں مغربی ممالک کے قیدی بھی شامل ہیں۔

امریکی صدر بائیڈن نے قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے قیدیوں کے تبادلے کےلیے جرات مندانہ اقدامات کیے، قیدیوں کے تبادلے پر روسی صدر پیوٹن سے بات کرنا ضروری نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں