ترکیہ:شمال مغربی سیاحتی شہر بولو کے سکی ریزورٹ میں آگ،76جاں بحق

ترکیہ کے شمال مغربی سیاحتی شہر بولو (BOLU) کے سکی ریزورٹ ski resort میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی۔

استنبول سے 330 کلو میٹر دور واقع اس چھوٹے سے سیاحتی شہر کے گرینڈ کرتال ہوٹل میں علی الصبح آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ہوٹل میں مقیم افراد جن میں فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی، نے رسیوں کا استعمال کرتے ہوئے عمارت سے نکلنے اور جان بچانے کی کوشش کی.

موسم سرما کی تعطیلات کے باعث ہوٹل سیاحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، جس میں بہت بڑی تعداد فیملیز کی تھی۔ شدید سردی کے باعث متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم حکومت اور ریسکیو اداروں کی جانب سے ہر ممکن مدد متاثرین کو فراہم کی جا رہی ہے۔

اب تک سرکاری طور پر 76 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ترکیہ حکومت کی طرف سے 3 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں