تل ابیب(اسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی)اسرائیل کے ایئرپورٹ بن گوریون پر ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں تین پرائیویٹ طیارے تباہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق نقصان میزائل کے ٹکڑوں کے ایئرپورٹ کے احاطے میں گرنے سے ہوا، جس میں ایک طیارے میں آگ بھی بھڑک اٹھی تاہم بعد میں قابو پا لیا گیا۔
حالیہ میزائل حملوں اور فضائی دفاعی کارروائیوں کے باعث اس علاقے میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بن گوریون ایئرپورٹ تل ابیب کے قریب واقع ہے اور اسرائیل کی بین الاقوامی فضائی آمد و رفت کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

