تھائی لینڈ کاپاکستان اور افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کیلئے ای ویزا سروس کاآغاز

تھائی لینڈ نے پاکستان اور افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کیلئے ای ویزا سروس متعارف کروادی۔

تھائی لینڈ کی ای ویزا سروس کا اطلاق یکم جنوری 2025 کو صبح 10 بجے سے ہوگا، پاکستان اور افغان میں تھائی ویزا کے خواہشمند غیرملکی شہریوں کو نئے آن لائن ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دینا ہوگی جس کا ای میل ایڈریس https://www.thaievisa.go.th ہوگا۔

ای ویزا کی درخواست منظور ہونے کے بعد، درخواست دہندگان کو ایک تصدیقی ای میل موصول ہوگی۔ اس ای میل کی ایک پرنٹ شدہ کاپی روانگی کے وقت ایئر لائن کو اور آمد پر تھائی امیگریشن حکام کو پیش کرنی ہوگی۔

سفارت خانہ 24 دسمبر 2024 تک ذاتی طور پر ویزا کی درخواستیں قبول کرتا رہے گا۔ اضافی پوچھ گچھ کے لیے، درخواست دہندگان قونصلر[email protected] پر ای میل کے ذریعے سفارت خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل درخواست کے عمل کی طرف یہ اقدام پاکستان اور افغانستان میں مسافروں کے موثر قونصلر خدمات کو برقرار رکھتے ہوئے ویزا کے طریقہ کار کو جدید بنانے کے لیے تھائی لینڈ کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں