تہران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی تقریب کے دوران گرفتار

تہران (ایجنسیاں)ایران نے 2023ء کی نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق، فورسز نے مشہد میں ایک تقریب کے دوران نرگس محمدی کو حراست میں لیا۔

نرگس محمدی کو دسمبر 2024ء میں ایران کی جیل سے عارضی رخصت دی گئی تھی۔