تہران(عرب میڈیا)ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ ایرانی حکام نے ان کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی کے شہید ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔قبل ازیں علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے بسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔

