تہران (غیر ملکی میڈیا) ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں، دشمن نے کوئی غلطی کی تو نہ صرف خطے بلکہ صہیونی ریاست کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کو ختم نہیں کیا جا سکتا، چاہے قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید ہی کیوں نہ ہو جائیں، ایرانی جوہری صلاحیت برقرار رہے گی۔

