تین لاکھ ڈالر کے موسیقی انعام کیلئے 10 کینیڈین فنکاروں میں مقابلہ

ٹورنٹو(کینیڈین پریس) کیوبیک کی پراسرار راک جوڑی اینژین دو پواترین سمیت 10 کینیڈین فنکار آج رات 30 ہزار ڈالر کے پولارس موسیقی انعام کے لیے مقابلہ کریں گے۔

دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی نقاب پوش موسیقاروں کی یہ جوڑی اپنے مخصوص موسیقی انداز کے باعث جانی جاتی ہے۔ جوڑی کے ارکان میں ڈرم بجانے والے کلیک اور دو گردنی گٹار بجانے والے خن شامل ہیں۔

ٹورنٹو کے میسی ہال میں ہونے والی تقریب میں لوک گلوکارہ شارلٹ کارن فیلڈ بھی اپنے چھٹے البم ’’ہرٹس لائک ہیل‘‘ کے ساتھ انعام کی امیدوار ہیں، جبکہ گلوکار اور نغمہ نگار بیورلی گلین کوپلینڈ کو ’’لافٹر اِن سمر‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس سال انعام کے انتخاب کا طریقہ بھی تبدیل کیا گیا ہے اور فاتح کا انتخاب 11 رکنی جیوری کے بجائے تقریباً 200 موسیقی صنعت کے ماہرین کریں گے۔