لاہور( پی سی بی، غیر ملکی میڈیا)تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو 133 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔افغانستان انڈر 19 کے خلاف میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز اسکور کیے۔ سمیر منہاس نے 56 جبکہ عثمان خان نے 43 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔
جواب میں افغانستان انڈر 19 کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 31 ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تین ملکی انڈر 19 سیریز کا فائنل پاکستان انڈر 19 اور زمبابوے انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل میچ 6 جنوری کو شیڈول ہے۔

