ثناء جاوید کی حسن علی کیساتھ تصویر وائرل: صارفین کے دلچسپ تبصرے

خوبرو اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید کی قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور کھلاڑی حسن علی کے ساتھ تصویر وائرل ہو گئی۔

یہ تصویر حال ہی میں ختم ہونے والی لیگ، ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز 2024ء کے فائنل میچ سے لی گئی ہے۔

وائرل تصویر دیکھ کر مداح اس پوسٹ پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کسی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر، شعیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ کیا ہو رہا ہے؟‘ جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’لگتا ہے ثناء جاوید کو بھارتی لڑکیوں سے ہی کوئی مسئلہ ہے۔‘

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے مشہور بولر حسن علی کی اہلیہ، سمیعہ بھی بھارتی شہری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں