ثک ثاکر ڈولی سعید نے پلاسٹک سرجری کرانے پر خاموشی توڑ دی

لاہور(شوبزڈیسک)معروف ٹک ٹاکر ڈولی سعید نے پلاسٹک اور میک اپ سرجری کرانے کی باتوں پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا ہے کہ آج کل کے زمانے میں پوری دنیا میں 18 سال کی لڑکیاں بھی میک اپ پروسیجرز کرواتی ہیں اور انہوں نے بھی کچھ چیزیں کروا رکھی ہیں۔

ڈولی شاہ نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو گی۔ان کے مطابق ان کا اصل نام نوشین سعید ہے جب کہ والدہ انہیں پیار سے ڈولی بولتی تھیں اور انہوں نے جب ٹک ٹاک شروع کیا تو کچھ جاننے والوں نے انہیں ڈولی بولا، جس پر وہ مشہور ہوگئیں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک پر آنے سے قبل بھی مشہور تھیں، وہ بیوٹی سیلون چلاتی تھیں، فیشن شوز کرواتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی سیلون کو 16 سال ہوگئے اور انہوں نے بہت سارے لوگوں کو اسٹار بنایا، انہیں کنگ میکر بھی کہا جا سکتا ہے۔

وائرل کس طرح ہوتے ہیں؟ کہ سوال پر ڈولی شاہ نے بتایا کہ مسلسل سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے کو کبھی نہ کبھی کامیابی ملتی ہے، اس کا کوئی نہ کوئی مواد وائرل ہوتا ہے، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ڈولی سعید نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خاندان کو کوئی فرد نہیں جب کہ ان کے خاندان والے ان کی ویڈیوز میں بھی آنا پسند نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی ان کے ساتھ باہر جانا پسند کرتے ہیں۔

میک اپ اور پلاسٹک سرجری کے سوال پر ڈولی شاہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ مسلسل بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اب 18 سال کی لڑکیاں بھی پروسیجرز کرواتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جہاں اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے پروسیجرز کروانے جاتی ہیں، وہاں آنے والی خواتین اور لڑکیاں یہی مطالبہ کرتی ہیں کہ انہیں ڈولی شاہ جیسا بنایا جائے۔

ان کے مطابق خوبصورت اور جاذب نظر آنے کے لیے خواتین کی جانب سے مختلف پروسیجرز اور سروسز کروانا معمول بنا چکا ہے اور انہوں نے بھی پروسیجرز کروا رکھے ہیں۔ڈولی سعید نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے ناک کی سرجری کروا رکھی ہے، جو لوگ انہیں شروع سے جاتے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ ان کی ناک کی سرجری ہوئی ہے جب کہ انہوں نے دوسرے بھی متعدد پروسیجرز کروا رکھے ہیں۔

اگرچہ ڈولی سعید نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مختلف پروسیجرز کروا رکھے ہیں اور انہوں نے ناک کی سرجری بھی کروائی ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے دوسرے جسمانی اعضا اور چہرے کی پلاسٹک سرجری بھی کروائی ہے یا نہیں؟

اپنا تبصرہ لکھیں