جامع مسجد سیدہ زینب اور اسلامک سپریم کونسل کے زیر اہتمام تقریب عید میلاد النبی

ٹورونٹو( انیس فاروقی سے) ماہ مبارک ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں آقائے دوجہاں صل اللہ علیہ وصلم کے میلاد کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ اسی سلسلے میں ٹورونٹو کی جامع مسجد سیدہ زینب اور اسلامک سپریم کونسل کے زیر اہتمام ایک عید میلاد النبی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی نعت خوانوں کے علاوہ پاکستان کے معروف نعت خواں سید فصیح الدین سہروردی نے بھی مدحت رسول میں پرسوز نعتیہ کلام پیش کیا۔ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مفتی محمد نعیم اور کیکگری سے تشریف لائے ہوئے مذہبی اسکالر سید بدیع الدین سہروردی نے بھی اس موقع پر سیر ت النبی پر کلیدی خطاب پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وصلم کے حضور سلام پیش  کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں