جاپانی شہری کا تکلیف دہ جاب سے چھٹکارا پانے کیلئے انوکھا اقدام

ایک جاپانی شہری نے 21 برس تک انتہائی کفایت شعاری سے زندگی گزاری تاکہ وہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے سکے۔

جاپانی شہری نے حال ہی میں اس وقت انٹرنیٹ پر یہ حیران کن اعلان کیا کہ اس نے دو عشروں سے زیادہ عرصے کے دوران ملازمت کرکے 132 ملین جاپانی ین (640,000 امریکی ڈالرز) کی بچت کی۔

اس کا کہنا تھا کہ اس سخت کفایت شعاری سے بچت کرنے کا مقصد اپنی تکلیف دہ جاب سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینا تھا۔

اس مقصد کیلئے اس نے اپنے لائف اسٹائل کو مکمل تبدیل کرلیا اور کھانے پینے سے لے کر ہر چیز میں بچت کرنا شروع کردی۔

45 سالہ مذکورہ بالا شخص نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا اور اس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اس نے بلآخر فنانشل انڈیپنڈینس ریٹائر ارلی (قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کےلیے مالی خود مختاری) حاصل کرلی ہے۔

اس نے سال 2000 کے اوائل میں ایک محفوظ اور مناسب لیکن کافی ڈیمانڈنگ جاب حاصل کی تھی۔ جہاں اسے مسلسل اضافی وقت میں بھی کام کرنا ہوتا تھا اور بعض اوقات ایسا آدھی رات تک ہوتا۔

اسے معقول تنخواہ یعنی سالانہ 32 ہزار امریکی ڈالرز کے مساوی ملتی تھی، تو اس نے کسی آسان اور کم تکلیف دہ جاب کی تلاش کے بجائے اس سختی کو برداشت کرنے اور زیادہ سے زیادہ رقم پس انداز کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاکہ وہ جلدی ریٹائرمنٹ لے سکے لیکن اس کےلیے اسے کافی زیادہ کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنا پڑی جس پر کافی لوگ حیران ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں