ججز کے خلاف مریم نواز کی بات پر توہینِ عدالت ہونی چاہیے، فیصل واوڈا، زین قریشی متفق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ججز کے خلاف جو بات کی اُس پر توہینِ عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔ زین قریشی کا کہنا تھا کہ جو بات کی گئی اس پر توہینِ عدالت بنتی ہے، کیا توہینِ عدالت صرف پی ٹی آئی کے لیے رہ گئی ہے؟
زین قریشی نے کہا کہ کسی بھی جماعت پر پابندی لگانا اتنا آسان نہیں، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، 3 کروڑ ووٹ عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر دیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ان سے ہضم نہیں ہورہا، حکومت تنقید برداشت نہیں کر سکتی، 9 مئی واقعات میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں