جدہ سیزن 2024 کا افتتاح کردیا گیا

ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل نے جدہ سیزن 2024 کا افتتاح کردیا۔

اس سال جدہ سیزن کا سلوگن’ونس آگین ‘ رکھا گیا ہے، افتتاحی تقریب ہزاروں شائقین کی موجودگی میں ساحلی تفریحی گاہ ’جدہ آرٹ پرومیڈا ‘ پر منعقد کی گئی۔

اس موقع پر کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللّٰہ بن جلوی بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ ہزاروں ڈرونز کے ذریعے خوبصورت شوز پیش کیے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں