جدہ: میمن ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے بارہویں سالانہ تعلیمی ایوارڈ شو کا انعقاد

سعودی عرب میں میمن ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے بارہویں سالانہ تعلیمی ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلبا و طالبات کو ایوارڈ سے نوازاگیا جبکہ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب خصوصی ایوارڈز بھی دئیے گئے.



سعودی عرب کےشہر جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ تعلیمی ایوارڈز کی تقریب میں قونصل جنرل خالد مجید مہمان خصوصی تھے جبکہ طلبہ اور والدین سمیت پاکستانی کمیونٹی کے دیگر افراد نے بھی بھرپور شرکت کی اس موقعہ پر میمن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر وسیم عبدالرزاق ، جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا اور عمران مسقطتیہ سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ہر سال تقریب منعقد کرنے کا مقصد سعودی عرب میں ایسے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو دیار غیر میں رہتے ہوئے تعلیم کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں.

قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا و طالبات انتہائی محنتی اور ہونہار ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز سے بروئے کار لاکر تعلیم کے میدان میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور آگے چل کر یہی طلبہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے تقریب میں طلبہ و طالبات کو ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب ایوارڈ میمن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر وسیم تائی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیاگیا.

اپنا تبصرہ لکھیں