جدہ (نمائندہ خصوصی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرائین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جدہ کے قصر اسلام میں ملاقات دونوں کے درمیان یوکرائنی بحران کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا .
یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قصر اسلام میں ان کا پرتپاک استقبال کیا جہاں یوکرائنی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا.
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ کے باعث یوکرائنی بحران کے حل اور امن کے حصول کیلئے عالمی کوششوں کو سراہا اور انہیں کامیاب بنانے پر زور دیا یوکرائنی صدر نے بھی سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی جانب سے کی جانے والی امن اور سلامتی کی کوششوں کو سراہا.

