جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن — صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ تعینات کر دیا

واشنگٹن(نامہ نگار) بڑھتے جرائم کے تاثر اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈ اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 800 اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا، ضرورت پڑنے پر مزید اہلکار بھی بھیجے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے دارالحکومت کی میٹروپولیٹن پولیس کو وفاقی کنٹرول میں لینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ یہ “واشنگٹن کا یومِ آزادی” ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی بے گھر افراد کے کیمپ ختم کرنے، مجرموں کو فوری گرفتار کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے کہا کہ نیشنل گارڈ مضبوطی اور سختی کے ساتھ مقامی اداروں کے شراکت دار بن کر کام کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ یہ پالیسی نیو یارک اور شکاگو جیسے شہروں میں بھی نافذ کی جا سکتی ہے۔

واشنگٹن پولیس ڈیٹا کے مطابق 2023 اور 2024 میں پُرتشدد جرائم میں کمی آئی ہے، تاہم گلیپ پول کے مطابق 64 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ جرائم بڑھے ہیں۔ اٹارنی جنرل پام بانڈی نے کہا کہ آج واشنگٹن میں جرائم کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں