جرسی(ایجنسیاں)پاپوا نیوگنی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کپلن ڈوریگا کو خاتون کو ہراساں کرنے اور اس کا موبائل فون چھیننے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔رپورٹس کے مطابق، 25 اگست کی رات تقریباً ڈھائی بجے، ڈوریگا نے سینٹ ہیلیئر میں ہلیری اسٹریٹ پر ایک خاتون پر حملہ کیا اور اس سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس نے خاتون کو فوری بچا لیا اور کرکٹر کو گرفتار کر لیا۔
کپلن ڈوریگا کو اگلے روز باقاعدہ ڈکیتی کے الزام میں چارج کیا گیا۔ 27 اگست کو جرسی کی مجسٹریٹ کورٹ میں پیشی کے دوران اس نے جرم کا اعتراف کیا۔عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رائل کورٹ آف جرسی نے اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اور اسے 3 سال قید کی سزا سنائی۔

