اسلام آباد (نامہ نگار)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے آج قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں سپریم کورٹ کی معزز جج جسٹس عائشہ اے ملک نے جسٹس منصور علی سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز جسٹس شاہد وحید، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس علی باقر نجفی سمیت دیگر اعلیٰ عدالتی شخصیات، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز اور ممتاز وکلاء نے شرکت کی۔
جسٹس منصور علی شاہ آئینی و قانونی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ عدالتی اصلاحات، بنیادی انسانی حقوق، اور آئینی بالادستی کے علمبردار سمجھے جاتے ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ان کی تقرری آئندہ عدالتی نظام میں تسلسل اور شفافیت کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

