جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کی تردید

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کی تردید کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خط لکھنے کی ٹوئٹ کو جھوٹ قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پھیلایا جا رہا ہے ججز کی فیملیوں کو خفیہ ایجنسیوں کے دھمکانے پر سپریم کورٹ میں درخواست دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلایا جا رہا ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلایا جانا والا یہ مواد درست نہیں، یہ بالکل بے بنیاد ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں