جنوبی افریقا، جوہانسبرگ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

جوہانسبرگ(ایجنسیاں)جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے قریب بیکرزڈل ٹاؤن شپ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک ہوٹل میں پیش آیا، جہاں تقریباً 12 نامعلوم مشتبہ افراد دو گاڑیوں میں سوار ہو کر آئے اور ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ہوٹل سے فرار ہوتے ہوئے بھی فائرنگ جاری رکھے رہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے اور تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔