جنوبی غزہ میں بم دھماکا، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

غزہ/انقرہ/یروشلم (انادولو/ٹائمز آف اسرائیل)جنوبی غزہ کے رفح شہر میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک افسر بھی شامل ہے۔

ترکیہ کی سرکاری خبر ایجنسی انادولو نے رپورٹ کیا کہ جنوبی غزہ کے رفح شہر میں جنینا محلے کے قریب صبح تقریباً 9:30 بجے ایک بکتر بند فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک افسر اور تین فوجی موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں 26 سالہ میجر عمری چائی، 23 سالہ لیفٹیننٹ ایران شیلم، 22 سالہ لیفٹیننٹ ایتان اور 20 سالہ لیفٹیننٹ رون ایریلی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق دھماکے کے وقت بکتر بند گاڑی کے ساتھ دیگر دو فوجی گاڑیاں بھی چل رہی تھیں، تاہم باقی گاڑیاں محفوظ رہیں۔ اسرائیلی فوج نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں