جنوبی کوریا نے روس اور شمالی کوریا کے جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی شمالی کوریا کیلئے فوجی امداد سے جنوبی کوریا اور روس کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
جنوبی کوریا کا مزید کہنا تھا کہ ایسا اقدام جس سے شمالی کوریا کی فوجی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
جنوبی کوریا نے امریکا اور جاپان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دریں اثنا جاپان نے بھی روس اور شمالی کوریا معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے معاہدہ پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے اسے شمالی کوریا اور روس کا دو طرفہ معاملہ قرار دے دیا۔
ادھر نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آمرانہ طاقتیں صف بندی کر رہی ہیں۔