جنوبی کوریا(چوھدری شوکت علی سے)جنوبی کوریا گرمی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی درجہ حرارت 39سے لیکر 42تک ریکارڈ کیا گیا۔
سڑکیں سنسان عوام نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ۔گرمی کی ستائی ہوئی عوام نے ساحل سمندر پر ڈیرے ڈال کر گرمی کازور توڑنے کی غرض خوب سمندر میں نہائے۔گرمی کی شدت سے سڑکوں پر لگے سفیٹی وال بھی گرگے ۔عوام کو ساحل سمندر پر محظوظ کربے کے لیے میوزک کنسڑٹ اور آسمان پر روشنیاں بکھیرنے کے لیے آتش بازی کا بھی خوب اہتمام ۔بڑے توبڑے بچے بھی کسی سے کم نا نکلے ساحل سمندر پر خوب مزے کیے اور مٹی سے مختلف تعمیرات کرتے رہے.ساحل سمندر پر بلااجازت تصویر کھینچنے والوں کے لیے پولیس اور دیگر حساس اداروں کی بڑی تعداد نگرانی کرتی رہی ۔لائف گارڈ کے دفاتر میں سی سی ٹی وی کمیروں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔
رواں ہفتہ بھی مسلسل شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ سٹروک کی وراننگ بھی جاری کی جاچکی ہے.
جنوبی کوریا میں گرمی کی شدت میں بڑا اضافہ درجہ حرارت 37سے لیکر 42تک ریکارڈ کیا گیا۔
مسلسل دو ہفتے سے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث کوریا بھر میں موسم گرما کی غیر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا یہ تعطیل 15،اگست تک جاری رہے گئی ۔
دن بھر مسیج الرٹ جاری حبس ٹینل فارمنگ کنسٹریکشن سائٹ پر کام کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا کہا گیا.
موسم کے تیور بدلتے ہی کورین و غیر ملکیوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے ۔
ساحل سمندر پر لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے لائف گارڈ ریسکو اور پولیس کی بھاری نفری سول و وردی میں ملبوس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ۔
عوام کو محظوظ کرنے کے لیے لوکل گورنمنٹ اور دیگر این جی او کے تعاون سے ساحل سمندر پر عوام کو انجوائے کے لیے مخلتف میوزک کنسرٹ اورلوکل گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرکے عوام انٹر ٹین کرررہے ہے ۔
ساحل سمندر پر ریت اور مٹی سے مختلف شاہکار بھی عوام کی توجہ کا محور رہے جس میں کورین کلچر کو ریت اور مٹی سے تعمیر کیا گیا ہے ۔
پولیس نے خصوصی انتباہ کی ہے کسی بھی کورین شہری اور غیر ملکی کو کسی کی تصاویر بغیر اجازت اتارنے پر گرفتار کیا جائے گا ۔اور غیر ملکیوں کو ملک بدر اور کورین کو کورین قانون کے مطابق سزا دی جائے گئی ۔
پاکستانی کمیونیٹی نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحل سمندر پر کسی قسم کی منفی سرگرمی سے گریز کرے گزشتہ سال بھی خواتین سے چھیڑ خوانی اور بلااجازت تصویر اتارنے پر دو پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے افراد کو ملک بدر کیا گیا تھا.