جو بائیڈن نےغیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں پر پابندی لگانے کی اجازت دے دی

وائٹ ہاؤس:صدر جو بائیڈن نےغیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے پناہ گزینوں پر پابندی لگانے کی اجازت دے دی.غیر قانونی طور پر امریکہ میکسیکو کی سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن کے لیے پناہ کی رسائی کوختم کرنے کے لیے نئے انتظامی اقدامات آدھی رات سے نافذ العمل ہوں گے۔صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں امیگریشن سے متعلق نئے اقدامات کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ریپبلکنز نے “میرے پاس کوئی آپشن نہیں چھوڑا۔صدر بائیڈن کی قانون سازوں پر دو طرفہ سرحدی معاہدے کو آگے بڑھانے میں ناکامی پر تنقیدمیں اس مسئلے کو دو طرفہ انداز میں حل کرنے کو ترجیح دینا چاہتا تھا: صدر جو بائیڈن غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے پناہ گزینوں پر پابندی کا یہ اعلان صدربائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی پہلی گریٹ ڈبیٹ سے چند ہفتے قبل سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں