انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز جو روٹ نے پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کا 31 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلش بیٹر جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 84 رنز کی اننگز کھیلی اور کیوی ٹیم نے 423 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی لیکن جو روٹ نے کیوی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ رنز اسکور کرکے جاوید میانداد کا 31 سالہ ٹیسٹ ریکارڈ توڑا ہے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1925 رنز بنائے ہیں جبکہ جاوید میانداد نے کیوی ٹیم کے خلاف 1919 رنز بنائے تھے۔اس کے علاوہ جو روٹ بھارت کے خلاف 2846 رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں۔جو روٹ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ میں 1006 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جس میں انہوں نے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے ہارنے کے باوجود حیران ریکارڈ اپنے نام کرلیا کیونکہ وہ گزشتہ میچ میں اتنے ہی مارجن سے ہارنے کے بعد 300 سے زائد رنز سے ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سیڈن پارک میں کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 423 رنز سے شکست دی تھی۔انگلینڈ کی آخری ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ان کا کلین سویپ کا خواب چکنا چور ہوگیا۔