جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی جونئیر ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔
کراچی میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ کے پہلے دن کھلاڑیون نے صبح کے سیشن میں فزیکل فٹنس کے ساتھ مختلف ڈرلز پر کام کیا گیا۔شام کےسیشن میں جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو تین گروپس میں تقسیم کرکے ٹریننگ کرائی گئی۔
مینجر اجمل خان لودھی کا کہنا ہے کہ ٹیم عمان میں 26 نومبر سے شیڈولڈ جونیئر ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ تو بہت ہے، کیمپ میں ان کی خامیوں کو دور کرنے اور کھیل میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔