جوہری معاملے پر ایرانی مسودہ وصول ہونے کی عمان نے تصدیق کردی

مسقط (نمائندہ خصوصی)عمان نے تصدیق کی ہے کہ جوہری معاملے پر ایرانی مسودہ وصول کیا گیا ہے۔ عمانی وزیرِ خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران یہ مسودہ حاصل کیا۔عرب میڈیا کے مطابق عمانی وزیرِ خارجہ آج امریکی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں ایرانی مسودہ پیش کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات میں سنجیدگی اور لچک کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذاکرات کا دائرہ صرف جوہری معاملے اور پابندیوں کے خاتمے تک محدود ہوگا۔