جگنی کنگ عارف لوہارامریکہ سےشوکرتےہوئے ٹورنٹوپہنچ گئے

ٹورنٹو(اشرف خان لودھی سے) جگنی کنگ عارف لوہارکے ٹورنٹوکینیڈاپہنچنے پرپروگرام کے آرگنائزرواجدملک نے میٹ داپریس کااہتمام کیاجس میں گلوکارعارف ،دیپ جندواورروچ کلانے شرکت کی اس موقع پرواجدملک نے کہاکہ آج پنجاب کی شان، پنجاب کی آن، عارف لوہار اور دونوں پنجابوں کے دلوں کی دھڑکن، عارف لوہار، دیپ جندو اور روچ کلا ہمارے ساتھ ہیں۔ عارف لوہار جی ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ٹورنٹو کی فضاؤں میں۔ جو بڑی بے صبری سے انتظار ہو رہا ہے۔ پورا ٹورنٹو، پورا جی ٹی اے آپ کامنتظرہے۔

اس موقع پرجگنی کنگ عارف لوہارنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں آپ سب کابہت شکرگزارہوں کہ آپ اپناقیمتی وقت نکال کرتشریف لائے میں امریکہ سے ٹورکرکے آرہاہوں اوریہاں ٹورنٹومیں جوشوہونے جارہاہےمجھے بڑی خوشی ہے کہ ان میں تمام خاندان جویہاں رہتے ہیں ان کیلئے بڑی خواہش ہے کہ میں ان کامہمان بن کرآیاہوں مجھے بہت اچھالگ رہاہے کہ یہاں کاجوماحول ہے بہت اچھاہے اب بھی میں امیدکرتاہوں کہ میں جوبھی پرفارم کرونگایاجومیں پیش کرونگاسٹیج پروہ ہماری دھرتی کی ایک خوشبوہے.

ہم کوشش کرتے ہیں کہ ماں بولی اورکسی بھی دھرتی سے آیاکوئی بھی فنکارجس کی کوئی ایک لائن کوئی ایک جملہ آپ کے دل میں رہ جائے میں اورکچھ نہیں دے سکتاآپ کو۔میں ایک مسکین سافنکارہوں اورایک فنکارنرم دل رکھتاہے اورپل بنانے کی کوشش کرتاہے پوری دنیاکے درمیان میں۔میری آوازمیں ہمیشہ امن کی آوازکاسہاراہوتاہے اورمیں کوشش کرونگاکہ میں صوفیوں کایہ پیغام سب تک پہنچاسکوں۔ میراتعلق لوہارفیملی سے ہے یہ کبھی ہوہی نہیں سکتاکہ لوہارکے گھرسے فنکارہولیکن ایساہواکہ ایک لوہارخاندان کے گھرعالم لوہارپیداہواجس نے دنیامیں نام پیداکیااورپھراس کے گھربیٹاپیداہواجوعارف لوہاربنا۔

میں کہتاہوں کہ مجھ نالائق نے جوکچھ سیکھاوہ والدکے قدموں میں بیٹھ کرسیکھا۔باپ کے قدموں میں بیٹھ جائیں کبھی مارنہیں کھائینگے ۔عارف لوہارنے مزیدکہا بہن ایک پہل شرارتی ہے، ایک پہل جو ہے تھوڑا دانا ہے، ایک پہل جو ہے بڑا معصوم جیا ہے، اے سارے پہل انسان دے اندر موجود ہوندنیں۔ جب بچے آتے ہیں تو ان میں یہ تمام پہل تقسیم ہوجاتے ہیں ۔

میری کوشش ہے کہ میرے بچوں نےپڑھنا ہے، میراخاندان ڈاکٹروں کا ہے، لیکن کوشش ہے کہ چلو ڈاکٹر بھی بنیں گے، ساتھ یہ نبض بھی پڑھیں گے جس سے لوگ خوش ہو جاتے ہیں۔ دیپ جندونےمشہورگیت سے گفتگوکاآغازکرتے ہوئے کہاکہ میری سب کودرخواست ہے کہ سب خاندان مل کرشومیں پہنچے ،بڑے بچے سب اوراس شوکوایک لیجنڈری شوبناناہے ۔

دیپ جندوکاکہناتھاکہ میں تویہاں خودسننے کیلئے آیاتھالیکن مجھے لیجنڈعارف لوہارکے ساتھ دوگانے گانے کاموقع مل گیامجھے اورکیاچاہئے آپ سب کاشکریہ ۔میٹ داپریس کے اختتام پرواجدملک نے سب کاشکریہ اداکیااورکہا 30 کار امیگریشن، 20 جٹ کا بہت شکریہ وہ ادھر ہیں۔SKANSکے چیف ایگزیکٹوآفیسرعامرقریشی کاشکریہ، بنٹی جٹ بہت شکریہ آپ کا۔ ٹی ایم لاء آفس کا شکریہ اور تمام میڈیا کا شکریہ۔ اس کے علاوہ سونی جی ، نیہا جی ہیں، ان کا شکریہ۔ جتنے ہمارے سپانسر ہیں۔

روچ کلانے سب کے ساتھ مل کرعارف لوہارکے مشہورگانے پر بلند آواز میں سب حاضرین سے کہلوایا “آشووچ آ”.روچ کلا نے بھی سب کوشومیں آنے کیلئے دعوت دی کہ شوکاکامیاب بنایاجائے.

اپنا تبصرہ لکھیں