حاجیوں کا آخری قافلہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے واپس انڈونیشیا روانہ ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حاجیوں کا آخری قافلہ شہزادہ محمد عبدالعزیز بین الاقوامی ایئر پورٹ سے اتوار کو واپس اپنے ملک روانہ ہوا۔
اس قافلے میں کُل 320 حجاج شامل تھے، انڈونیشیا کے لیے واپس روانہ ہونے والے اس قافلے کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق حاجیوں کے اس آخری قافلےکی روانگی کے ساتھ ہی سعودی عرب کی وزارت حج کا ترتیب دیا گیا حج منصوبہ 2024ء مکمل ہوگیا۔