حج شروع ہوگیا،منیٰ میں خیموں کاشہرآباد،عازمین کی وقوف عرفات کیلئےروانگی

مکہ مکرمہ(بیورورپورٹ)مناسک حج کی ادائیگی کا آج پہلا روز تھا دنیا بھر سے آئے بیس لاکھ سے زائد عازمین حج نے منی میں خیمہ بستی میں قیام کیا اور عبادات میں مشغول رہے.مناسک حج کے پہلے روز لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ کے نواح میں مشاعر مقدسہ کے پہلے پڑاو منی کی خیمہ بستی پہنچے جہاں حجاج کرام اپنی روزمرہ عبادات میں مشغول رہے سعودی وزارت حج و وعمرہ کی جانب سے منی میں حجاج کرام کی صحت کے معاملات کے حوالے سے فیلڈ ہسپتالوں کا اہتمام کر رکھا ہے مناسک حج کا دوسرا پڑاو میدان عرفات ہے جہاں آج رات عازمین پہنچنا شروع ہوجائیں گے اور کل نو ذوالحج کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا جس کیلئےمیدان عرفات میں مسجد نمرہ اور جبل رحمت کے علاوہ اردگرد کے علاقے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں