حج 2025 کےخواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کیلئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا اقدام.حج کےخواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے.وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کیلئے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی۔
مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اوربریڈ فورڈمیں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حاجیوں کیلئے یہ سہولت فراہم کرینگے.پاکستانی ہائی کمیشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے فیصلے پر فی الفور عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کردئیےہیں۔پاکستان ہائی کمیشن لندن اور قونصلیٹس میں حج کے خواہشمند امیدوار بغیر اپوائمنٹ تجدید پاسپورٹ کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔
پہلی دفعہ پاکستانی پاسپورٹ اپلائی کرنے والوں کی کلیرینس کیلئے بھی خصوصی سیل بھی قائم کردیاگیا۔حاجیوں کو پاسپورٹس ترجیحی بنیادوں پرجاری کئے جائیں گے۔