لاہور (نمائندہ خصوصی)خوبصورتی اور میک اَپ کے شعبے میں فائزہ انور نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور منفرد انداز کے باعث نمایاں مقام بنایا ہے۔ وہ حدیقہ کیانی سیلون جوہر ٹاؤن کی مالکہ ہیں، جہاں خواتین کو جدید تقاضوں کے مطابق میک اَپ ،برائیڈل میک اَپ، ہیئر اسٹائلنگ، نیل آرٹ اور دیگر سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔
فائزہ انور کا کہنا ہے کہ خوبصورتی صرف ظاہری حسن کا نام نہیں بلکہ ہر خاتون کے اعتماد اور شخصیت کو نکھارنا بھی ان کے کام کا اہم حصہ ہے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر خاتون کی شخصیت، چہرے کے خدوخال اور موقع کی مناسبت سے ایسا انداز اختیار کیا جائے جو اس کی قدرتی خوبصورتی کو مزید نمایاں کرے۔
حدیقہ کیانی سیلون جوہر ٹاؤن میں جدید فیشن اور میک اَپ کے بدلتے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ فائزہ انور کے مطابق بیوٹی انڈسٹری میں کامیابی کیلئےمہارت کے ساتھ صفائی، معیار، جدید تکنیک اور گاہک کا اعتماد بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد خواتین کو خوبصورتی اور میک اَپ کے جدید رجحانات سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں کام کرنے والی باصلاحیت خواتین کیلئے بھی مواقع پیدا کرنا ہے۔
فائزہ انور نے کہا کہ وہ مستقبل میں بیوٹی انڈسٹری میں مزید جدت لانے اور خواتین کو بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئےاپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔
حدیقہ کیانی سیلون جوہر ٹاؤن میں خواتین کو فراہم کی جانے والی مختلف بیوٹی سروسز کے باعث اپنی شناخت بنا رہا ہے، جبکہ فائزہ انور کی محنت اور پیشہ ورانہ خدمات اس سفر میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

