لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب پولیس میں فرائض انجام دینے والے حسن سلمان منج، محمد احمد منج اور علی احسن منج کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر رانا حسیب خان، رانا امجد علی خان، رانا اورنگزیب خان، عامر قریشی، رانا اشرف، میاں لطیف اور اشرف خان لودھی سمیت دوست احباب اور معزز شخصیات نے دلی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر مذکورہ شخصیات نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محکمانہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ قوم و ملک کی خدمت دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ جاری رکھیں۔

