لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسین طلعت انجری کا شکار ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حسین طلعت کا بایاں کندھا ڈس لوکیٹ ہوگیا، بنگلادیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ان کا کندھا زخمی ہوا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد حسین طلعت کو گراؤنڈ میں طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔بورڈ کے مطابق آل راؤنڈر حسین طلعت کی کرکٹ میں واپسی میں 12 سے 14 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

