ٹورنٹو(نامہ نگار)معروف دانشور اور کالم نگار رضا رومی نے کہا ہے کہ حماد غزنوی کی غزل کلاسیکی روایت اور جدید حسیت کا خوبصورت امتزاج ہے۔ ان کے بقول حماد غزنوی کا اسلوب منفرد ہے، جو مانوس بحروں میں نئے معنی اور تازہ لہجہ پیدا کرتا ہے۔
رضا رومی نے اس خوشگوار اتفاق کا بھی ذکر کیا کہ تقریب میں پہنچتے ہی حماد غزنوی سے ملاقات ہو گئی، جو ان کے لیے نہایت مسرت کا باعث بنی۔

