حماس ایک نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا: ترجمان اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا ہے کہ حماس ایک نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل ہگاری نے کہا کہ یہ کہنا کہ ہم حماس کو مٹانے جارہے ہیں تو یہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ریئر ایڈمرل ہگاری نے کہا کہ اگر ہم کوئی متبادل پیش نہ کرسکے تو حماس پھر سے ہمارے ساتھ ہی موجود ہوگی۔دوسری جانب ریئر ایڈمرل ہگاری کے اس بیان پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے فوری جواب دیا گیا۔بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم حماس کو تباہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اس کے لیے اسرائیلی فوج بھی پُرعزم ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کے بعد اسرائیلی فوج نے بعدازاں وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ایڈمرل ہگاری نے حماس کو ایک نظریے کے طور پر بیان کیا ہے جو واضح اور بالکل صاف بات ہے۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت سے فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 396 ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں