حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی تجاویز کو اپنے مطالبات کیخلاف قرار دے دیا۔حماس عہدیدار ابوزہری نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی تجاویز ہمارے مطالبات کے برعکس ہیں، قیدیوں کی رہائی کے بعد اسرائیلی اپنی بمباری مزید وحشیانہ کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ گروپ کا مقصد غزہ کے لوگوں کے خلاف “خاتمے کی جنگ کو روکنا ہے” اور اس لیے وہ مستقل جنگ بندی سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کا خیال ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کا معاہدہ نہیں چاہتا لیکن جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کی واپسی کے لیے کوشاں ہے جسے گروپ مسترد کرتا ہے۔ابو زہری نے مزید کہا کہ امریکہ حقیقی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔