حماس نے یرغمالی کی ویڈیو جاری کر کے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان

حماس نے یرغمالی کی ویڈیو جاری کر کے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، وائٹ ہاؤس سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حماس قیدیوں کو رہا کرتی ہے تو کل جنگ ختم ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز فلسطینی تنظیم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی نژاد امریکی ایڈن الیگزینڈر نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ سے التجا کر رہے ہیں کہ وہ انھیں بھول نہ جائیں۔

ویڈیو جاری ہونے کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی کی والدہ نے کہا کہ انھیں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یقین دلایا ہے کہ یرغمالیوں کے معاہدے کیلئے’’حالات تیار ہیں‘‘۔

ییل الیگزینڈر کے بیٹے ایڈن کو گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے جانبازوں نے اسرائیل کے اندر سے یرغمال بنایا تھا، ییل نے ہفتے کی رات تل ابیب کے ’یرغمالی چوک‘ پر ریلی سے خطا می کہا کہ وہ ویڈیو دیکھر کر لرز کر رہ گئی ہیں۔ اس چوک پر یرغمالیوں کے اہل خانہ کئی مہینوں سے ہر ہفتے اکھٹے ہو رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے بھی ویڈیو کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ویڈیو کے بعد ایڈن الیگزینڈر کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سیویٹ نے کہا ’’غزہ میں جنگ کل رک جائے گی اور غزہ کے باشندوں کی تکالیف فوری طور پر ختم ہو جائیں گی، اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کرنے پر راضی ہوتی تو مہینوں پہلے یہ جنگ ختم ہو چکی ہوتی۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ایک معاہدہ ابھی میز پر ہے، حماس کا ایک وفد جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجاویز پر بات کرنے کیلئے قاہرہ پہنچا ہے۔ سیویٹ کا کہنا تھا کہ وہ تمام یرغمالیوں کی رہائی تک اپنی کوششیں ترک نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں