لاہور:صدر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،سینئر نائب صدر شیرازحسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور گورننگ باڈی نے ایف آئی اے سائبرکرائم لاہورکی طرف سے خاتون صحافی سمیت 7 صحافیوں پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے سائبرکرائم لاہور کے ڈائریکٹر حشمت کمال کو فوری طور پر معطل کرکے تبدیل کیا جائے۔ گذشتہ روز ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ لاہور نے خاتون صحافی زونیرا ماہم ، لاہورپریس کلب کے سابق نائب صدر سلمان قریشی ، شیراز نثار ، بلال ظفر، شکیل زاہد ، عاطف ملک اور جواد شاہ پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جو آزادی صحافت اور آزادی اظہارکے خلاف ہے ۔ صدر ارشد انصاری نے کہاکہ اس سے قبل بھی سائبر کرائمز لاہور کے ڈائریکٹرحشمت کمال کی ہدایت پر صحافیوں کے خلاف مقدمات بنائیں گئے اور بعد ازاں اعلی افسران کے علم میں جب یہ معاملہ لایاگیا تو حشمت کمال مکرگئے اور کہتے رہے کہ مجھے کسی مقدمہ کا علم ہی نہیں ۔ صدر ارشد انصاری نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں سائبر کرائم ایف آئی اے نے درج مقدمہ خارج نہ کیا تو پھر گلبرگ میں واقع ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر باہر نہ صرف مظاہرہ کیا جائے گا بلکہ دفتر کا گھیراﺅ بھی کیا جائے گا۔ انھوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے حسمت کمال کو اگر معطل کرکے تبدیل نہ کیاگیا تو پھراحتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیلادیاجائے گا۔گذشتہ روز لاہورپریس کلب میں کرائمز رپورٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر علی ساہی کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کرائمز رپورٹرز ایسوسی ایشن میاں رﺅف ،سیکرٹری مجاہد شیخ ، سینئر نائب صدر حماد اسلم ، نائب صدراحمرکھوکھر ، جوائنٹ سیکرٹری سرفراز خان ، فنانس سیکرٹری عمریعقوب ، ممبر گورننگ باڈی حسن خالد ، مرزا رمضان ، علی چوہدری ، فرازنظام اور خرم ملک کے علاوہ کرائم رپورٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں سات صحافیوں پر ایف آئی اے کی طرف سے درج مقدمہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کے صدر علی ساہی نے کہاکہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اگر 48 گھنٹوں میں مقدمہ خارج نہ کیا گیا تولاہور پریس کلب کے ساتھ ملکر نہ صرف احتجاج کیا جائے گا بلکہ ایف آئی اے کی تمام خبروں کا بائیکاٹ بھی کیاجائے گا۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days