سوشل میڈیا پر لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی اس اسٹار نے ایک سال میں حیرت انگیز طور پر 12 ارب روپے کماکر تہلکہ مچادیا۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی مشہور ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صوفی رین نے اپنی ایک سال کی آمدنی بتا کر سب کے ہوش اڑا دیے،OnlyFans سے صوفی نے 43.4 ملین ڈالرز کی رقم صرف ایک سال میں کمائی جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریباً 12 ارب روپے بنتے ہیں۔
فلوریڈا کی 20 سالہ انفلوئنسر نے سوشل میڈیا پلیـٹ فارم ایکس پر آمدنی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جو کہ صارفین کو حیران کردینے کے لیے کافی تھا، کیپشن میں صوفی نے لکھا ’اس ایک سال کے لیے شکر گزار ہوں۔‘
سوشل میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے بڑے بڑے بزنس مین سے زیادہ سالانہ کمائی نے بحث کا نیا دروازہ کھول دیا ہے، اب معروف کاروباری شخصیات کی آمدنی کے ساتھ اور انفلوئنسرز کی آمدنی کا تقابل بھی ہورہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسن ٹیٹم اپنی شاندار باسکٹ بال پرفارمنس کے لیے جانے جاتے ہیں، تاہم صوفی رین کی سالانہ آمدنی باسٹن سیلٹکس کے کھلاڑی جیسن ٹیٹم کی 35 ملین ڈالرز کی تنخواہ سے تقریباً 23 فیصد زیادہ ہے۔
انفلوئنسر صوف کی اس قدر کمائی نے انٹرنیٹ پر نئی کامیابیوں کے دروازے کھول دیے ہیں اور اب کئی لوگ ان کی کمائی سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کی طرف قدم بڑھائیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2023 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم OnlyFans پر مواد بنانے والوں نے 6.6 بلین امریکی ڈالز کمائے، جو این بی اے پلیئرز کے 4.9 بلین امریکی ڈالز سے کافی زیادہ ہے۔