واشنگٹن:امریکی ایوان نمائیدگان کی خارجہ امور کی کیمٹی نے یو ایس سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلکین کو 19 ستمبر 2021 کو افغانستان سے انخلاء کے بارے میں گواہی کے لئے طلب کر لیا ۔
کیمٹی کی قیادت کرنے والے چیئرمین مائیکل میکول نے ایک خط میں بلیکن کو رضاکارنہ طور پر حاضری سے انکار پر طلب کیا ہے ۔مزید کہنا ہے کہ اگر بلکن اس حکم نامے کی تعمیل نہیں کرتے تو انہیں توہین کے الزام کا سامنا کرنا ہو گا ۔ترجمان محکمہ خارجہ میتھو ملر نے بلیکن کے سابقہ تعاون کے پیش نظر اس طلبی کو غیر ضروری اور مایوس کن قرار دیا ہے ۔ترجمان محکمہ خارجہ میتھو ملر نےکہا نیک نیتی کے ساتھ شامل رہنے کے باوجود کیمٹی کی طرف سے غیر ضروری طلبی ہے ۔واضح رہے سابق اہلکاروں کی شہادتوں کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا حتمی فیصلہ انٹونی بلیکن کا تھا ، اور ان کی گواہی کلیدی اہمیت کی حامل ہے ۔جو مستقبل میں کسی قسم کے غلط فیصلے کے استمعال کو روک سکتی ہے ۔ کمیٹی کی طرف سے طلبی کا مقصد ممکنہ قانون سازی میں مدد ملے گی ، جس کا مقصد انخلا کی تباہ کن غلطیوں کو روکنا ہے ۔ امریکی انتخابات کے قریب آتے ہی ایسی کاروائی ڈیموکریٹ کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے ۔