خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کیخلاف متحد ہے: علی لاریجانی

تہران (ایجنسیاں) سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل، علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، اور خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں علی لاریجانی نے کہا کہ خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سیکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا اور امریکا اپنے غلط اندازوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، مگر اگر امریکی اڈے دشمنوں کے لیے استعمال ہوں گے تو ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

علی لاریجانی نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز بند نہیں کی گئی، تاہم جنگ کے باعث صورتحال متاثر ہوئی ہے اور امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔دوسری جانب، ایرانی رکن اسمبلی آیت اللّٰہ مظفری نے کہا کہ ایران کی مجلس خبرگان کا اجلاس ایک روز کے اندر ہوگا اور اجلاس میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔