خضدار (نمائندہ خصوصی)اسکول بس پر خود کش حملہ کے بعدوزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرداخلہ ،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سنیٹرمحسن نقوی اور وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
کوئٹہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اہم ملاقاتوں اور بریفنگز میں شرکت کریں گے جبکہ بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بھی بلائے جانے کی توقع ہے۔

