ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات نے خلیجی ملکوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کو ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا ہے۔یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کے سینیئر ڈپلومیٹک ایڈوائزر انور قرقاش نے کہا کہ یہ حملے ایران کی عسکری کمزوری ظاہر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے میں نااہلیت اور خلیجی ملکوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی حکمت عملی اس کی عسکری کمزوری، اخلاقی دیوالیہ پن اور سیاسی تنہائی کو واضح کرتی ہے۔انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایران کو چاہیے کہ حملے روک کر بات چیت کی کوششوں کی طرف آئے۔

