خواہش ہے والد زندہ ہوتے تو انکے ساتھ مزید وقت گزارتا، رنبیر کپور

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ انکے والد اور ماضی کے ہیرو رشی کپور زندہ ہوتے تو وہ انکے ساتھ مزید وقت گزارتے۔

رنبیر نے حال ہی میں یہ تسلیم کیا کہ انکے اپنے آنجہانی والد کے ساتھ تعلقات کچھ زیادہ اچھے نہیں بلکہ اس میں اونچ نیچ رہتی تھی، لیکن خواہش ہے کہ وہ واپس آجائیں تو ہم بات چیت کریں۔

یاد رہے کہ رنبیر اکثر اپنے والد سے مشکل تعلقات پر گفتگو کرتے رہے ہیں لیکن حالیہ پوڈ کاسٹ میں انہوں نے تسلیم کیا کہ انکی ایک ہی ذاتی خواہش ہے کہ زندگی میں انکے والد واپس آجائیں تو وہ انکے ساتھ زیادہ وقت گزاریں اور ان سے بات کرسکیں۔

واضح رہے کہ دونوں باپ بیٹے آپس کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ کو تسلیم کرچکے ہیں جبکہ رنبیر ہمیشہ یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ انکی اپنی والدہ نیتو کپور کے ساتھ زیادہ قریبی تعلقات ہیں۔

یاد رہے کہ مشہور بھارتی اداکار رشی کپور اپریل 2020 میں کینسر کی وجہ سے چل بسے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں