خیبر پختونخواہ : 2 الگ الگ کارروائیوں میں 3 خوارج مارے گئے

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جبکہ خیبر پختونخواہ میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 3 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ باڑہ میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثرکاروائی کی گئی، کارروائی کے دوران 2 خوارج حق یار آفریدی عرف خیبر اورگلہ جان کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرے واقعہ میں خوارج کی پاک افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خارجی ہلاک ، 3 زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں