داعش میں شمولیت کی خاطر شام جانے والی شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت ختم کرنے کیخلاف آخری اپیل بھی مسترد

2015 میں داعش میں شمولیت کی خاطر شام جانے والی شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت ختم کرنے کے خلاف آخری اپیل بھی مسترد کردی گئی۔

شمیمہ بیگم نے برطانوی شہریت ختم کرنے کے خلاف قانونی کوشش کی تھی، برطانوی سپریم کورٹ نے ان کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ وہ اس پر دوبارہ اپیل نہیں کر سکتیں۔

گزشتہ سال شمیمہ بیگم نے اسپیشل امیگریشن اپیلز کمیشن (ایس آئی اے سی) کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی، جس میں ان کی شہریت کو قومی سلامتی کی بنیاد پر منسوخ کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ شمیمہ بیگم کی شہریت سال 2015 میں داعش میں شامل ہونے کیلئے 15 سال کی عمر میں شام پہنچنے کے بعد منسوخ کردی گئی تھی۔

شمیمہ بیگم کے وکلاء نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ 15برس کی عمر میں بچوں کی اسمگلنگ کا شکار ہوئی تھی شمیمہ بیگم اپنی دو سہیلیوں کے ہمراہ استنبول کے راستے شام پہنچی تھی اور وہ اب بھی شام کے ایک مہاجرین کیمپ میں رہائش پذیر ہے۔

شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت سابق ہوم سیکریٹری ساجد جاوید نے 2019 میں ملکی سلامتی کے پیش نظر ختم کی تھی۔

واضح رہے کہ شام میں قیام کے دوران شمیمہ بیگم کی داعش کے ڈچ جنگجو سے شادی ہوئی، شمیمہ بیگم نے تین بچوں کو جنم دیا لیکن وہ تینوں انتقال کرگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں