داعی تحریک نظام مصطفے رفیق احمد باجواہ ایڈووکیٹ کی 21ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

لاہور(نامہ نگار)روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رفیق احمد باجواہ ایڈووکیٹ کی 21ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پاکستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی، فرانس اور دیگر ممالک میں بھی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر علامہ غلام یاسین حنفی قادری نے کہا کہ رفیق احمد باجواہ کا خواب—پاکستان میں نظام مصطفے ﷺ کے نفاذ کا خواب ضرور پورا ہو گا۔ انہوں نے زور دیا کہ جب تک ملک کا آئین و قانون اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کے تابع نہیں کیا جاتا، پاکستان میں سیاسی، سماجی اور معاشی استحکام ممکن نہیں اور نہ ہی عوام کو ان کے اصل حقوق میسر آ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رفیق احمد باجواہ نے جو تحریک نظام مصطفے کیلئے شروع کی تھی اسے منزل تک پہنچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ عوام متحد ہو کر اس مشن کو آگے بڑھائیں اور بیرونی سازشوں اور ان کے سہولت کاروں کو ناکام بنائیں۔

دیگر مقررین نے بھی رفیق احمد باجواہ کی قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی فکر کی روشنی میں قومی اخلاقی اقدار کو بلند کرنے اور نوجوان نسل کی فکری تربیت کیلئےفوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں